23 جون، 2025، 6:13 PM

آبنائے ہرمز کی بندش کی خبر سن کر ٹرمپ کی چیخیں نکل گئیں

آبنائے ہرمز کی بندش کی خبر سن کر ٹرمپ کی چیخیں نکل گئیں

امریکی صدر آبنائے ہرمز کے بند کیے جانے کی خبر سن خوف و ہراس میں مبتلا ہوگیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پیر (آج 23 جون)کے روز سوشل میڈیا پر ایک پیغام جاری کرتے ہوئے آبنائے ہرمز کی بندش کے حوالے سے پریشانی کا اظہار کیا ہے۔

ٹرمپ نے اپنے پیغام می لکھا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی کم قیمت کو برقرار رکھیں، میں اس سلسلے میں کوشش کررہا ہوں، تیل کی قیمتوں میں اضافہ کرکے دشمن کے کھیل کا حصہ مت بنیں! ہرگز ایسا مت کریں! 

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے چند گھنٹے قبل اعلان کیا تھا کہ دشمن کا دفاع اور اس طرح کے جرائم کو دوبارہ کرنے سے کیسے روکنا ہے، یہ متعلقہ حکام کی ذمہ داری ہے اور آبنائے ہرمز کو بند کرنے کا ایرانی مسلح افواج کی سطح پر جائزہ لیا جا رہا ہے۔

News ID 1933825

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha